HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

The President of Baloch National Movement

Friday, February 5, 2010

بی این ایم میں نئی شمولیت کرنے والوں کے اعزاز میں وش اتکی پروگرام

گوادر ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ گوادر ھنکین کی طرف سے بی این ایم میں نئی شمولیت کرنے والوں کے اعزاز میں وش اتکی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام کی صدارت ھنکین صدر لالہ حمید نے کی جب کہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات قاضی داد محمد ریحان سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔نئی شمولیت کرنے والوں سے بی این ایم گوادرکے صدر لالہ حمید نے حلف لیا۔بی این ایم کے مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات قاضی داد محمد ریحان نے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ستار نواز اور ساتھیوں کی جرأت مندانہ فیصلے کے بعد بلوچ سیاست میں نیشنل پارٹی کی حیثیت سوالیہ نشان بن چکی ہے اب اس پر بحیثیت جماعت تنقید کا جواز نہیں سیاسی کارکنان ستار نوا ز کی نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی تحریک کے باغی ٹولے کے حصار سے نکل آئیں بی این ایم واپس آنے والو ں کو خوش آمدید کہے گی۔ہم نے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کرگوادر میں بی این ایم کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی جو آج جھدکاروں کی انتھک محنت او ر شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ایک مثالی ھنکین بن چکاہے ۔نئے شامل ہونے والے دوست عام لوگ نہیں بی ایس او کے تربیت یافتہ انقلابی سیاسی کارکن ہیں توقع ہے کہ نئے شامل ہونے والے دوست نوجوان ساتھیو ں کی سیاسی تربیت میں کردار اداکریں گے ۔بی این ایم گوادر ھنکین کے صدر لالہ حمید نے کہا کہ ہم بلوچ سماج کو سیاسی لائحہ عمل کے ذریعے قوم دوستانہ بنانا چاہتے ہیں چھاپے اور قید وبند راستے کے رکاو ٹ نہیں بن سکتے ۔ریاستی فورسز اپنی شکست چھپانے کے لیے سیاسی کارکنان کونشانہ بنارہے ہیں لیکن کارروان آزادی بڑھتا جارہاہے اور اب یہ منزل تک پہنچ کر ہی رکے گا ۔بی این ایم میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے ترجمان کی حیثیت سے ستار نواز نے کہاکہ وہ گزشتہ کئی سالو ں سے نیشنل پارٹی میں اصلاح کی کوشش کررہے تھے جس میں ناکامی پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ نیشنل پارٹی کوراہ ارست پر نہیں لاسکتی لیکن اپنا دامن ضرور بچاسکتے ہیں ۔تمام نئے شامل ہونے والوں نے عہد کیاکہ و ہ اپنی تمام تر صلاحیتیں پارٹی کے استحکام کے لیے استعمال کر یں گے ۔پروگرام میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض بی این ایم گوادر ھنکین کے سیکریٹری جنرل یونس انور نے سر انجام دیئے ۔

No comments:

Post a Comment