کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مر کزی دفتر اطلاعات سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان کے نام نہاد جمہوری ومذہبی جماعتیں منافقانہ بیانات دے کر بلوچوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ایک طرف بلوچستان کے حالات کو پاکستان کے 63سالہ جبر کانتیجہ تسلیم کیا جارہاہے جب کہ دوسری طرف بلوچ حریت پسند سیاسی ومسلح جھدکار وں کو غیر ملکی ایجنٹ قراردے کر مقبوضہ بلوچستان میں انڈیا اور ازرائیل کی مداخلت کا شور مچا یاجارہاہے ۔ مقبوضہ مشرقی بلوچستان پر پاکستان نے قبضہ کررکھا ہے جس کی پشت پناہی سے یہاں کے داخلی معاملات میں شاؤنسٹ پنجابی ایجنسیاں اور اُن کے فورسز مداخلت کررہی ہیں ۔بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کثیر تعداد میں پنجابی ایجنسیوں کے اہلکار بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اوراسلحہ سمیت گشت کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو دہشت زدہ کر کے اپنے قبضے کے خلاف خاموش رکھ سکیں ۔ پی پی پی حکومت کی طرف سے بلوچستان میں جاری بلوچ نسل کشی سے لاتعلقی کا تاثر اشتعال انگیز ہے ۔شاؤنسٹ پنجابی فورسز اور ایجنسیاں بلوچستان میں قتل وغارت گری کررہی ہیں اور پی پی پی کی حکومت اُن کے مجرمانہ کارروائیوں کے ثبوت مٹانے کی کوشش کررہی ہے ۔ جس پاکستانی فوج اور ایجنسیوں پر پاکستان کی اپنی حکومت اور عدلیہ اعتماد کرنے پر تیار نہیں اُس پر بلوچ اعتماد کر کے اپنا گردن دشمن کے ہاتھ میں دینے کی حماقت نہیں کر سکتا ۔بلوچوں نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے پاکستان کے ملا‘سر خے ‘ نیشنلسٹ ‘ ترقی پسند اور جمہوریت پسند سب آزمالیے گئے ہیں اب کسی بیرونی مدد کی نہیں اپنی مدد آپ پر انحصار کر یں گے ۔بلوچوں کو شاہی انداز میں نوازنے کے جھوٹے بیانات اور زبانی دعوؤں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے پاکستانی میڈیا بلوچستان میں جاری فوجی جارحیت کو جائزقرار دینے کی کوشش کررہاہے اس کوشش کے پیچھے پاکستان کے اصل شاؤنسٹ پنجابی حکمرانوں کی منشاء شامل ہے تاکہ بلوچستان پر جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کر کے بلوچ نسل کشی کے بعد بلوچ سرزمین اور وسائل پر قبضہ مستحکم کیا جاسکے ۔ بلوچ پاکستان کے تمام ریاستی اداروں بشمول صحافت وسیاست کو جد انہیں سمجھتے اور نہ ہی ان سے ہمدرد ی کی اُمید رکھتے ہیں۔ پاکستانی فورسز جبر کی انتہا کر سکتے ہیں لیکن بلوچوں کو ذہنی غلام نہیں بنا سکتے ۔
Have to download and install
The President of Baloch National Movement
- مقبول او ر جلیل لانگو کا اغواء بلوچ تحریک کو بزور طاقت دبانے کی کوششوں کا تسلسل ہے 'عصا ظفر
- سانحہ مرگاپ کے شہداء کا یوم شہادت بلوچستان بھر میں قومی جذبہ آزادی سے منایا جائے ' عصا ظفر
- تھائی لینڈ میں منعقدہ بلوچستان انٹر نیشنل کانفرنس کے مقاصد واضح نہیں'آزادی پسند جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینے پر مسترد کرتے ہیں' عصا ظفر
- ستار نواز اور ساتھیوں کی بی این ایم میں شمولیت سے بلوچ مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ' عصا ظفر
- پنجگور میں بی این ایف رہنماؤں کے گھر ایف سی چھاپہ آزادی پسند سیاسی جماعتوں سے متعلق ابہمام پید اکرنا ہے ' عصا ظفر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment