کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاظفر کی سربراہی میں ہونے والے پارٹی کے سینٹرل کمیٹی اجلاس میں بی این ایم کی موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ سینٹرل کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کی گئی کہ پارٹی کونسل سیشن موجودہ کابینہ کے آئینی مدت کے خاتمے کے بعد 2011میں ہوگا ۔سیشن تک تمام زونوں میں آئین کے مطابق پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے تشکیل دے کر اُن کومرکزی نظم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا ۔ دفترا طلاعات اور پارٹی کے دیگر مرکزی امور پر اُٹھنے والے اخراجات کے لیے تمام زونوں کوماہانہ ایک ہزار روپے مرکزکو دینے کاپابند بنایا گیاہے ۔اجلاس میں خالی ہونے والے سینٹرل کمیٹی کے نشستوں پر صدر کے نامزدہ کردہ پانچ نئے اراکین کی ممبرشپ کی توثیق کی گئی ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ بی این ایم تحریک آزادی میں اپنے موثر کردار کی ادائیگی کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھائے گی تاکہ عالمی سطح پر آزادی پسند جماعتوں کا یکساں موقف پیش کیا جاسکے ۔پارٹی نظم ونسق کی نگرانی اور استعداد کا ر میں بہتری کے لیے دورہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو تمام زونوں کا دورہ کر کے مرکز کورپورٹ کریں گی۔ مرکزی کمیٹی کے تمام ممبران کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرکزی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔سینٹرل کمیٹی کے تین ممبران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ بی این ایف میں شامل جماعتوں اور بلوچ سیاسی اکابرین کے ساتھ روابط کو مضبوط کر نے اوراہم معاملات پر متفقہ قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے کام کر ئے گی مذکورہ کمیٹی بی این ایم سے اتفاق رکھنے والی شخصیات کو بی این ایم میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دینے کے لیے دعوتی وفد کے طور بھی کام کر ئے گی ۔اجلاس نے جلسہ جلوس سے زیادہ سر کل اور تنظیمی سازی کے کاموں کو اہم قرار دیتے ہوئے تمام یونٹوں میں باقاعدگی سے سر کل کے کروانے پر زور دیا۔تمام زونوں کے لیے جلسہ عام کرنے سے پہلے مرکز سے اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا۔اجلاس میں ممبران نے اپنے ریجن اور علاقوں میں پارٹی سر گرمیوں پر رپورٹ پیش کی اور سیاسی حالات کاتنقیدی جائزہ لیا ۔تمام پیش کردہ رپورٹوں کے مطابق بیشتر ریجن میں پارٹی کی کارکردگی بہتر ممبر شپ اور یونٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
Have to download and install
The President of Baloch National Movement
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment