HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

The President of Baloch National Movement

Monday, January 11, 2010

بی این ایم غلامانہ زندگی سے مکمل چھٹکارہ چاہتی ہے

بلیدہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل خلیل بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی داد محمد نے اپنے مکران کے تنظیمی دورے کا آغاز کیچ کے نواحی ھنکین بلیدہ سے کیا ۔جہاں انہوں نے بی این ایم کے کارکنان کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بی این ایم بلوچ قومی آزادی کے جدوجہد میں سیاسی وشعوری بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے ۔پارٹی اپنے اس مقصد میں اس وقت تک کامیا ب نہیں ہوسکتی جب تک بی این ایم کے کارکنا ن اپنے اندر انقلاب بر پا نہ کردیں ۔خطے اور بلوچستان کے حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں جن سے نمنٹے کے لیے ہمیں اپنی تیاریاں مکمل کر کے پارٹی اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ ہم بلوچ قوم کو غلامانہ زندگی سے مکمل چھٹکارہ دلانا چاہتے ہیں ہمیں ایسی آزادی ہرگز قبول نہیں جس میں ہم ایک غلامی سے چھٹکارہ پاکر دوسری غلامی میں داخل ہوں ۔ہم مکمل آزادی پختہ نظریات کی بنیاد پر ہی حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار اداکرنے والے پارٹی جھدکاروں کی تربیت انقلابی اصولوں کو مد نظر رکھ کر کریں ۔انہوں نے تنظیم اور کردار سازی پر زوردیتے ہوئے کہاکہ مضبوط کردار کے مالک افراد ہی مضبوط تنظیم سازی کرسکتے ہیں ہمارے کارکنان معاشرتی برائیوں میں مبتلاہوں تواس کے منفی اثرات بالواسطہ طور پر پارٹی اور تحریک پر پڑیں گے اس لیے ہمیں ہر ایسے منفی عمل سے گریز کر ناہوگا جس سے معاشرہ نفرت کرتاہے ۔

No comments:

Post a Comment