گوادر ( پ ر ) 21فروری کویوم شہدائے جیمڑی پورے بلوچستان میں قومی جذبہ آزادی کے ساتھ منایا جائے گا ‘ اس سلسلے میں بی این ایف کے مرکزی کال پر جیمڑی میں جلسہ عام ہوگا جس میں بی این ایف کے مرکزین قائدین خطاب کر یں گے ‘ جیمڑی کے شہداءکی شہادتیں بلوچوں کو پاکستان کے ساتھ اچھائی کی توقع نہ رکھنے کا درس دیتی ہیں ۔ان خیالات کااظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قاضی داد محمد نے یوم شہدائے جیمڑی کی تیاریوں کے سلسلے میں بی این ایم جیمڑی کے جھدکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ معصومہ شہید یاسمین ‘ شہیدبی بی ازگل اور شہید غلام نبی کو پاکستان کے غلامانہ اور استعماری نظام میں پانی جیسے شہری حقوق کی فراہمی کے مطالبے پر گولیوں سے بھون کر شہید کردیا گیا تھا اُن کی شہادتیں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ پاکستان کے لیے بلوچوں کی زندگیوں کی کوئی حیثیت نہیں وہ صرف بلوچوں کے وسائل اور زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔شہدائے جیمڑی کے قاتل وہی لوگ ہیں جو آج بھی پاکستانی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اُن کے خون کی قیمت وصول کر رہے ہیں ۔افسوس اس بات کاہے ماضی کے بی ایس او کے جن لیڈران کی قیادت پر جیمڑی کے معصوم شہداءنے بھروسہ کرتے ہوئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے آج وہی پنجاب کے ہمنواہیں ۔پارلیمنٹ پرست اور مذہبی ٹھیکہ دار وں کے اقتدار میں ہونے کے باوجود شہیدازگل اور شہید یاسمین کی دھرتی پیاسی ہے ۔اب قوم کو احساس ہوچکاہے کہ شہدائے جیمڑی کی روحوں کو اسی وقت تسکین ملے گی جب بلوچستان آزادہوگا ۔
Have to download and install
The President of Baloch National Movement
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment