HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims

HELP BALOCHISTAN Cyclone Victims
مکران ‘ دُولاب جتیں بلوچاں کمک کن اِت

The President of Baloch National Movement

Friday, April 2, 2010

بی این یم گوادر ھنکین کے جھدکار محبوب واڈیلہ یوسف گوٹھ کراچی سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء

کوئٹہ +کراچی +گوادر ( پ ر )گزشتہ جمعہ کے صبح بلوچ نیشنل موومنٹ گوادر کے جھد کار (ممبر ) محبوب واڈیلہ کو ساجدی وین کلری کراچی سے گوادر آتے ہوئے پاکستا ن کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے یوسف گوٹھ کے مقام پر پولیس موبائل کے ذریعے وین روک کراغواءکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ محبوب واڈیلہ کا شمار گوادر کے سر گرم سیاسی وسماجی کارکنان میں ہوتاہے جنہوں نے گزشتہ فروری کو اپنے ساتھیو ںسمیت نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی این ایم میں شمولیت اختیار کیا تھا۔ ان کو جمعہ کے صبح 11بجے کے قریب یوسف گوٹھ کے مقام پر خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار کراچی گوادر کے روٹ پر چلنے والے ساجدی وین سے اُتار کر ا غواءکر کے لے گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق اغواءکنند گان نے وین کو پولیس موبائل کے ذریعے روکنے کے بعد محبوب واڈیلہ کو اُتار کر سنہری رنگ کے ڈبل ڈور پک اپ پر بٹھا کر نامعلوم مقام کی طر ف منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستان کے خفیہ اداروں کے اہلکار گزشتہ دس سالوں سے متواتر سیاسی کارکنان کو اغواءکر کے غائب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اب تک دس ہزار سے زائد سیاسی کارکنان کو اغواءکیاجاچکاہے ۔ جن میں سے بی این ایم کے صدر شہید غلام محمد بلوچ ، سی سی ممبر شہید لالہ منیر ، بی آرپی کے جوائنٹ سیکریٹری شہید شیر محمد بلوچ کو گزشتہ سال تین اپریل کو اغواءکر کے شہید کردیئے گئے جب کہ 31اگست کو بی این ایم کے جونیئر جوائنٹ سیکریٹری شہید رسول بخش مینگل کو بھی اغواءکے بعد بہیمانہ تشدد سے قتل کر کے اُن کی میت حب کے علاقے میں ایک درخت پر لٹکا دی گئی ۔ ہزاروں لاپتہ افراد میںبلوچ نیشنل موومنٹ کے دو سینٹرل کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور غفور بلوچ بھی شامل ہیں جن کو تاحال لاپتہ رکھا گیاہے ۔محبوب واڈیلہ کے اغواءکے بعد بی این ایم کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواءہونے والے ممبران کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔اغواءکے تمام واقعات میں سادہ لباس میں پاکستان کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ایف سی اور پولیس کے ملوث ہونے کے بھی شواہد موجود ہیں ۔دریں اثناءبلوچ نیشنل موومنٹ گوادر ھنکین کے جھدکار محبوب واڈیلہ اور بلوچ قوم دوست رہنماءعبدالنبی بنگلزئی کے بیٹے بوھیر بنگلزئی کے اغواءکے ردعمل میں پارٹی کے قائمقام صدر عصاظفر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فورسز بلوچ مسلح حریت پسندوں سے ہونے والے نقصانات کا بدلہ سیاسی کارکنان پر اُتار رہے ہیں ۔ ماورائے عدالت سیاسی کارکنان کی تسلسل کے ساتھ اغواءنما گرفتاریوں سے جدوجہد کے پر امن سیاسی طریقے استعمال کرنامشکل ہوتا جارہاہے۔بی این ایم غیر مسلح سیاسی جماعت ہے ۔جلسہ جلوس اور سیاسی پروگرامات کے ذریعے اپناموقف پیش کررہی ہے پاکستانی فورسز بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت اور کرایے کے سپاہیوں کی مدد سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر چپ کروانا چاہتی ہے ۔ بی این ایم آزادی کے جدوجہد سے ہٹنے والی نہیں ۔بلوچوں کے ساتھ پاکستانی فورسز کا غیر انسانی سلوک ان کے نامہ اعمال میں سیاہ حروف میں درج کیے جارہے ہیںوہ وقت دور نہیں کہ بزدل دشمن سے ان کے ہر سیاہ کارنامے کا حساب لیاجائے گا۔

1 comment:

  1. I request to all please kindly sign this petition!

    http://www.gopetition.com/online/35280.html

    ReplyDelete